بینظیر بھٹو کی جماعت کو آصف زرداری نے بدنام کردیا ہے، خرم شیر زمان

بینظیر بھٹو کی جماعت کو آصف زرداری نے بدنام کردیا ہے، خرم  شیر زمان فائل فوٹو بینظیر بھٹو کی جماعت کو آصف زرداری نے بدنام کردیا ہے، خرم شیر زمان

پاکستان تحریک انصاف سندھ کے رہنما خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ زرداریوں کا غلیظ چہرہ عوام کے سامنے لانے میں میڈیا کا اہم کردار ہے۔

رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کی  میڈیا سے کہوں گا ان کا مقرو چہرہ عوام کے سامنے لانے میں ہمارا ساتھ دیں۔

 خرم شیر زمان کا کہنا  گزشتہ دنوں ہونے والے واقعات کو اسمبلی اجلاس میں زیر بحث لائیں گے۔

رہنما  پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ سندھ کے معصوم شہریوں کیلئے اسمبلی میں بھرپور آواز اٹھائیں گے۔

خرم شیر زمان کا کہنا  تھا کہ بلاول میں تھوڑی بھی شرم ہے تو اپنے باپ سے علیحدگی کرلے، بینظیر بھٹو کی جماعت کو آصف زرداری نے بدنام کردیا ہے۔

خرم شیر زمان کا کہنا  تھا کہ میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔حلیم عادل سندھ کے لوگوں کی آواز کیلئے رات دیر بھنڈ برادری سے ملاقات کیلئے گئے۔

رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ پی پی بینظیر لیگ نہیں ہے زرداری لیگ ہے۔ماضی میں بھی سندھ میں انسانیت سوز واقعات ہوئے۔

خرم شیر زمان کا کہنا  تھا کہ سندھ میں غریب حاریوں سے ان کی زمینیں چھینی جارہی ہیں۔سندھ میں پولیس کے محکمے میں سیاسی بھرتیاں کی ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store