وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کے حوالے سے 11 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دے دی، کمیٹی ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد پیدا شدہ چیلنجز سے نمٹنے کی حکمت عملی بھی طے کرے گی۔
وفاقی کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں مانیٹرنگ کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار مانیٹرنگ کمیٹی کے کنوینر ہوں گے۔
کمیٹی میں مشیر وزیراعظم رانا ثناءاللہ ، وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ اور وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال شامل ہیں۔ وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری ، وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ ، وزیرتعلیم خالد مقبول اور وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام بھی کمیٹی کے رکن ہیں۔ بلوچستان عوامی پارٹی اور پیپلزپارٹی کی بھی کمیٹی میں نمائندگی ہے۔
کمیٹی خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے بعد کی صورتحال کی مسلسل مانیٹرنگ کرے گی۔