حکومت کا کل تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

نوشہرہ اور مردان میں کل تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کردیا گیا ہے فائل فوٹو نوشہرہ اور مردان میں کل تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کردیا گیا ہے

نوشہرہ اور مردان میں کل تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کے مطابق کل تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے جبکہ مردان میں بھی کل تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند ہوں گے۔

مردان میں نئے کمشنر محمد علی اور ڈپٹی کمشنر شاہ سعود نے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔

علاوہ ازیں پشاور میں بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے میٹرک سالانہ دوم امتحانات ملتوی کرنے کا اعلان دیا ہے۔

بورڈ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ امتحانات کا آغاز 12 اکتوبر سے ہونا تھا تاہم نئی تاریخ کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔

مزید برآں سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں آج رات تمام سڑکیں کھول دی جائیں گی، دو روز سے معطل بی آر ٹی سروس بھی کل سے بحال ہوجائے گی۔

install suchtv android app on google app store