صوبے میں امن و امان کی بہتری کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئےکار لائے جائیں گے، خیبر پختونخوا کی اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ

گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کی زیر صدارت صوبائی اپیکس کمیٹی کا اجلاس ہو رہا ہے فائل فوٹو گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کی زیر صدارت صوبائی اپیکس کمیٹی کا اجلاس ہو رہا ہے

خیبر پختونخوا کی اپیکس کمیٹی نے صوبے میں امن و امان کے قیام کے لیے پولیس اور سی ٹی ڈی کی استعداد کار بڑھانے اور انہیں جدید اسلحہ فراہم کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پولیس کو بکتر بندگاڑیاں، ضروری گاڑیاں اور مطلوبہ نفری فراہم کی جائےگی، دہشتگردی کا خاتمہ اور امن کا قیام تمام ریاستی اداروں کی مشترکہ ترجیح ہے۔

گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کی زیر صدارت صوبائی اپیکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، کور کمانڈر پشاور اور اعلیٰ سول و عسکری حکام بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے مکمل خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کیلئے فیصلہ کن اقدامات کا عزم کیا گیا اور دہشتگردی کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری رکھنےکا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس کے اعلامیے کے مطابق اپیکس کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ صوبے میں امن و امان کی بہتری کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئےکار لائے جائیں گے، پولیس اور سی ٹی ڈی کی استعداد بڑھانے کیلئے جدید آلات، اسلحہ اور ضروری وسائل فراہم کیے جائیں گے۔

ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پولیس کو بکتر بندگاڑیاں، ضروری گاڑیاں اور مطلوبہ نفری فراہم کی جائےگی، دہشتگردی کا خاتمہ اور امن کا قیام تمام ریاستی اداروں کی مشترکہ ترجیح ہے۔

یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ خیبرپختونخوا کے عوام کی تعلیم، صحت اور معیار زندگی سے متعلق مسائل پر توجہ دی جائے گی، پسماندہ اور متاثرہ علاقوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائےگی۔

install suchtv android app on google app store