پاکستانی افواج مختلف صلاحیتوں اور شعبوں میں کئی دہائیوں سے سعودی عرب میں موجود ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان ہونے والے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کو خطے میں امن و استحکام کی ضمانت قرار دیدیا۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پاکستان نے غیرجانبداری سے امریکا ایران جنگ بندی کے لیے اہم کردار ادا کیا، ہمارا مفاد علاقائی امن اور استحکام میں ہے، جنگ کو مزید پھیلانے سے کسی کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا پاکستانی افواج کئی دہائیوں سے سعودی عرب میں موجود ہیں، پاکستانی افواج مختلف صلاحیتوں اور شعبوں میں کئی دہائیوں سے سعودی عرب میں موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ اچانک وجود میں آنے والا اتحاد نہیں ہے، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدےکا نفاذ، اس کے تمام اثرات دفاعی نوعیت کے ہوں گے، یہ کس طرح ہوگا، کون سا دستہ وہاں جائے گا، فیصلہ آپریشنل کمانڈرز کریں گے، معاہدے کو کس انداز میں استعمال کیا جائےگا، اس کا فیصلہ بھی آپریشنل کمانڈرز کریں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ کو خطے کے استحکام کی ضمانت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کو دیکھتے ہوئے کوئی بھی عناصر مذموم مقاصد کو عملی جامع پہنانے سے پہلےکئی بار سوچیں گے، اس کا مقصد کسی کو دشمن یا دوست قرار دینا نہیں ہے، اس معاہدے مقصد سعودی عرب کا دفاع کرنا ہے اور دفاع کیا جائے گا۔

ایران امریکا جنگ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ ایران امریکا جنگ کے خاتمے اور معاہدے کی کوششیں کر رہے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے، چاہتے ہیں اختلافات کم ہوں، مذاکرات کے ذریعے پُرامن حل نکلے، تنازع مزیدنہ پھیلے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پاکستان نے غیرجانبداری سے امریکا ایران جنگ بندی کے لیے اہم کردار ادا کیا، ہمارا مفاد علاقائی امن اور استحکام میں ہے، جنگ کو مزید پھیلانے سے کسی کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

install suchtv android app on google app store