دنیا بھر میں سال 2026 کے دوسرے سپر مون کا نظارہ

سال 2026کے دوسرے سپر مون کا نظارہ کیا جارہا ہے فائل فوٹو سال 2026کے دوسرے سپر مون کا نظارہ کیا جارہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں اس وقت سال 2026کے دوسرے سپر مون کا نظارہ کیا جارہا ہے۔

ترجمان سپارکو کے مطابق چاند زمین کے قریب آنےکے باعث معمول سے زیادہ بڑا اور روشن دکھائی دے رہا ہے۔

نومبر کے اس مکمل چاند کو روایتی طور پر ’بیور مون‘ (Beaver Moon) بھی کہا جاتا ہے۔ رواں سال کا تیسرا اور آخری سپر مون 23 اور 24 دسمبر کو دیکھا جاسکےگا۔ 2026 کا سپر مون جنوری میں نظر آیا تھا۔

پاکستان کے علاوہ امریکا اور یورپ سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں بھی آسمان پر قدرت کا یہ حسین نظارہ دیکھا جارہا ہے۔

سائنس دانوں کے مطابق سپر مون اس وقت ظاہر ہوتا ہے جب پورا چاند اپنے ماہانہ مدار میں زمین کے قریب ترین مقام پر پہنچ جاتا ہے۔ اس دوران چاند معمول کے مقابلے میں تقریباً 30 فیصد زیادہ روشن اور 14 فیصد تک بڑا دکھائی دے سکتا ہے۔

نومبرکے مکمل چاندکو بیور مون کیوں کہا جاتا ہے؟

ماہرین کے مطابق نومبر کے پورے چاند کو بیور مون اس لیے کہا جاتا ہے کہ اس موسم میں بیور نامی جانور (ایک آبی جانور جو اودبلاؤ کی طرح لگتا ہے مگر اس کی چپٹی دم اور لکڑی کاٹنے کے مضبوط دانت ہوتے ہیں) جھیلوں اور ندیوں کا پانی جمنے سے پہلے اپنےگھروں کی مرمت مکمل کر لیتے ہیں اور سردیوں کے لیے خوراک ذخیرہ کر کے پناہ گاہوں میں چلے جاتے ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store