ترجمان دفتر خارجہ طاہرحسین اندرابی کا کہنا ہے کہ پاکستان وینزویلا کے عوام کی فلاح وبہبود کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ پاکستان وینزویلا میں بدلتی صورتحال پرتشویش کا اظہارکرتا ہے اور تمام فریقین پر تحمل اورکشیدگی میں کمی کی ضرورت پر زور دیتا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بحران کےحل کے لیے اقوام متحدہ کے چارٹر اوربین الاقوامی قانون کی پاسداری ناگزیر ہے۔
طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ پاکستان وینزویلا کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئےہے، وینزویلا میں مقیم پاکستانی شہریوں کی سلامتی اورتحفظ کے لیےاقدامات جاری ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی فوج نے وینزویلا کے دارالحکومت سمیت مختلف مقامات پر حملے کیے اور صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کوگرفتار کرکے امریکا منتقل کر دیا۔