وزیراعظم شہباز شریف کی متحدہ عرب امارات کے صدر سے ملاقات، علاقائی امور پر تبادلہ خیال

وزیراعظم شہباز شریف کی متحدہ عرب امارات کے صدر سے ملاقات، علاقائی امور پر تبادلہ خیال فائل فوٹو وزیراعظم شہباز شریف کی متحدہ عرب امارات کے صدر سے ملاقات، علاقائی امور پر تبادلہ خیال

وزیراعظم شہباز شریف  رحیم یار خان  پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے  اماراتی صدر  سے  ملاقات کی۔ ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار  اور  وزیراطلاعات  عطا تارڑ بھی موجود تھے۔ وزیراعظم آفس کے مطابق  وزیراعظم کی  اماراتی صدر سے ملاقات  رحیم  یار خان  میں شیخ زاید پیلس میں ہوئی۔

اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے 26 دسمبر کو اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم  نے یو اے ای  سے دیرینہ تعلقات کو  اسٹریٹیجک اور  باہمی فائدے تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

 وزیراعظم نے یو اے ای کے ساتھ اقتصادی شراکت داری بڑھانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔وزیراعظم نے دونوں ملکوں کی جانب سے دو طرفہ تجارت کا حجم بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں میں آئی ٹی، توانائی، معدنیات اور دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔

وزیراعظم نے یو اے ای کی ترقی پر صدر شیخ محمد بن زاید کی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا ۔

وزیراعظم نے یو اے ای میں مقیم 21 لاکھ پاکستانیوں کے کردار کو سراہا۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے علاوہ دیگر اہم امور  پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، پاکستان اور  یو اے ای میں سال بھر کی سفارتی سرگرمیوں کا اختتام اس ملاقات پر ہوا۔

خیال رہےکہ متحدہ  عرب امارات کے صدر  شیخ محمد بن زاید النہیان 26 دسمبرکو  پاکستان پہنچے تھے جس کے بعد  سے  وہ شکار کے لیے رحیم یار خان میں موجود ہیں۔

27 دسمبر کو پریس بریفنگ میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بتایا تھا کہ  یو اے ای کے صدر رحیم یار خان شکارکے لیےگئے ہیں۔

install suchtv android app on google app store