بھارت کا کرسمس پر شدید توڑ پھوڑ اور اشتعال، پاکستان نے تشویش کا اظہار کر دیا

پاکستان کی وزارت خارجہ نے بھارت میں کرسمس پر توڑ پھوڑ کے واقعات کی مذمت کی فائل فوٹو پاکستان کی وزارت خارجہ نے بھارت میں کرسمس پر توڑ پھوڑ کے واقعات کی مذمت کی

پاکستان کی وزارت خارجہ نے بھارت میں کرسمس پر توڑ پھوڑ کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں اقلیتوں پر ظلم و ستم نہایت تشویشناک امر ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ بھارت میں کرسمس کے موقع پر توڑ پھوڑ کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں، کرسمس کے موقع پر ایسے واقعات ریاستی سرپرستی میں ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں ریاستی سرپرستی میں مسلمانوں کو بھی نشانہ بنایا جارہا ہے، بھارت میں مسلمانوں کے گھروں کو مسمار کیا جارہا ہےان تمام واقعات سے مسلمانوں میں خوف اور بیگانگی کا احساس مزید گہرا ہوا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ عالمی برادری کو اقلیتوں پر ظلم و ستم کے واقعات کا نوٹس لینا چاہئے، عالمی برادری بھارت میں اقلیتوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کیلئے مناسب اقدامات کرے۔

install suchtv android app on google app store