بھارت کے مزید جہاز بھی گراسکتے تھے، جنگ مسلط کی تو ہمارا فیلڈ مارشل ناکوں چنےچبوا دے گا، صدر زرداری

صدر مملکت آصف علی زرداری فائل فوٹو صدر مملکت آصف علی زرداری

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کےمزید جہاز گراسکتے تھے لیکن ہم نےتھوڑا رحم کیا، اگرکسی نےپھر سے جنگ مسلط کی تو ہم تیار ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ ہم نےایسا چیف بنایا جس نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا، بھارت کو پتہ چل گیا ہے ہم اپنا دفاع کرنا جانتےہیں۔

گڑھی خدا بخش میں بے نظیر بھٹو کی برسی پر جلسے سے خطاب میں آصف علی زرداری کا کہنا تھاکہ پاکستان کھپے کا نعرہ بی بی کا ہی نعرہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ مودی کو پتا چل گیا کہ ہم پاکستان کا دفاع کرنا جانتے ہیں، بھارت شکر کرے ہم نے لحاظ کیا ورنہ ان کے سارے جہاز گراسکتے تھے، کسی نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو یاد رکھے یہاں زرداری بیٹھا ہے، پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والا یاد رکھے یہاں پیپلزپارٹی اور جیالے موجود ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ ہم نےایسا چیف بنایا جس نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا، بھارت کو پتہ چل گیا ہے ہم اپنا دفاع کرنا جانتےہیں،بھول جاؤ روٹی ہوگی گولی ہوگی، ہم گولیاں ماریں گے خود کو دنیا کی بڑی معیشت کہتے ہو تم چار دن جنگ نہیں کرسکے، تم وہ دل گردہ کہاں سے لاؤ گے جو ہمارے فوجی سربراہ کا ہے۔

صدر مملکت کا کہنا تھاکہ بھارت بڑی طاقت ہے لیکن پاکستان جیسا دل گردہ کہاں سے لائے گا؟ بھارت پاکستان کے صدر، وزیراعظم، آرمی چیف والا دل گردہ کہاں سے لائے گا؟ بھارت کےمزید جہاز گراسکتے تھے لیکن ہم نےتھوڑا رحم کیا، اگرکسی نےپھر سے جنگ مسلط کی تو ہم تیار ہیں۔

صدر آصف زرداری نے مزید کہا کہ میں نے اپنے ورکرز کو کہا تم بچ کر رہو میں اکیلا ان کا مقابلہ کروں گا، میرے ملٹری سیکرٹری نےکہا سر جنگ شروع ہوگئی ہے، بنکر میں چلیں، میں نےاپنی ملٹری سیکٹری کو کہا ہم میدان میں مرتےہیں، ہم تیار ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ ہم لڑنا نہیں چاہتے لیکن جو بھی ہاتھ ہماری طرف بڑھے گا تو جواب دیں گے، کوئی ہماری طرف میلی آنکھ سے دیکھےگا تو یاد رکھے ہمارا چیف ان کو ناکوں چنے چبوادے گا۔

صدر مملکت نے عمران خان کا نام لیے بغیر تنقید کی اور کہا کہ ملک کو تکلیفیں اور مسائل ہیں آہستہ آہستہ کم ہوں گے، ایک بیوقوف آدمی نے چار سال میں دنیا بھر سے ہمارے تعلقات خراب کیے، ملک کی معیشت تباہ کرادی تھی اور آہستہ آہستہ ساری دنیا سے دوبارہ تعلقات ٹھیک کیے ہیں اور ان تعلقات میں فیلڈ مارشل ساتھ ساتھ ہیں۔

install suchtv android app on google app store