بھارت کے خلاف ہماری فتح صرف فوجی نہیں بلکہ اخلاقی بھی تھی، مسلح افواج ملکی دفاع کیلئے دن رات کوشاں ہے، بلاول

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری فائل فوٹو چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی خودمختاری کی حفاظت کرنا جانتا ہے۔ مسلح افواج ملکی دفاع کے لیے دن رات کوشاں ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے جامشورو کیڈٹ کالج پٹارو میں سالانہ پیرنٹس ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیڈٹ کالج پٹارو میں خطاب کرنا اُن کے لیے باعث اعزاز ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس ادارے نے نہ صرف تعلیمی میدان میں بہترین کارکردگی دکھائی ہے۔ بلکہ نوجوانوں کی کردار سازی میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نوجوان ہمارا مستقبل ہیں اور تعلیم کے معیار کو بہتر بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے طلبا پر زور دیا کہ وہ محنت، نظم و ضبط اور ملک سے محبت کو اپنا شعار بنائیں۔ کیونکہ متحد قوم کو کبھی ناکامی کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی خود مختاری کی حفاظت کرنا جانتا ہے۔ اور دنیا میں ایک منفرد مقام حاصل کر چکا ہے۔

بھارت کی شکست پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے خلاف ہماری فتح صرف فوجی نہیں بلکہ اخلاقی بھی تھی۔

بلاول بھٹو زرداری نے پاکستانی مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہماری افواج ملک کے دفاع کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔ پاکستان کی خدمت کرنا ہم سب کی اولین ترجیح ہے۔ اور نوجوان ہی مستقبل میں قوم کی قیادت سنبھالیں گے۔

install suchtv android app on google app store