صدر مملکت آصف علی زرداری 4 روزہ دورے پر عراق پہنچ گئے۔
بغداد پہنچنے پر عراقی حکام نے بغداد میں صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کا پرتپاک استقبال کیا۔
صدر مملکت کی اعلیٰ عراقی قیادت سے ملاقاتوں کے دوران مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت متوقع ہے۔ایوان صدر کے اعلامیے کے مطابق صدر کا دورہ پاک عراق تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔
اس کے علاوہ صدر زرداری نے دورانِ پرواز برادر اسلامی ملک ایران سے یکجہتی کا اظہارکیا، طیارہ ایرانی فضائی حدود میں داخل ہوا تو صدر پاکستان نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور صدر مسعود پزشکیان کے نام پیغام بھجوایا اور خطے میں باہمی احترام اور تعلقات کے فروغ پر زور دیا۔