پاکستان لیبیا کو لڑاکا طیاروں سمیت 13 کھرب روپے کے ہتھیار فراہم کرنے کا معاہدہ طے پاگیا

اس معاہدے کو پاکستان کی تاریخ میں ہتھیاروں کی فروخت کے سب سے بڑے معاہدوں میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے فائل فوٹو اس معاہدے کو پاکستان کی تاریخ میں ہتھیاروں کی فروخت کے سب سے بڑے معاہدوں میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے

اس معاہدے کو پاکستان کی تاریخ میں ہتھیاروں کی فروخت کے سب سے بڑے معاہدوں میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے۔ پاکستان اور لیبیا میں 4.6 ارب ڈالرکے دفاعی معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت پاکستان لیبیا کو جدید ترین جے ایف 17 لڑاکا طیاروں سمیت مختلف قسم کے ہتھیار بھی فراہم کرے گا۔

پاکستان نے لیبیائی نیشنل آرمی کو 4 ارب ڈالر سے زائد مالیت کا فوجی سازوسامان بیچنے کا معاہدہ کیاہے۔ اس معاہدے کو پاکستان کی تاریخ میں ہتھیاروں کی فروخت کے سب سے بڑے معاہدوں میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے۔

الحدث ٹی وی پر نشر ہونے والے بیان میں صدام خلیفہ حفتر نے کہاکہ ہم پاکستان کے ساتھ اسٹریٹجک فوجی تعاون کے ایک نئے مرحلے کا آغاز کر رہے ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے نے چار پاکستانی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ معاہدہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے گزشتہ ہفتے لیبیا کے شہر بن غازی کے دورے کے دوران ایل این اے کے نائب کمانڈر ان چیف صدام خلیفہ حفتر کے درمیان ملاقات کے بعد طے پایا۔

دفاعی امور سے وابستہ ان چاروں حکام نے معاہدے کی حساس نوعیت کے باعث اپنے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ معاہدے کے مسودے کے مطابق لیبیا کو16 جے ایف 17لڑاکاطیاروں اور 12سپر مشاق تربیتی طیاروں کی خریداری شامل ہے۔

ایک پاکستانی اہلکار نے اس فہرست کی تصدیق کی جبکہ دوسرے نے کہا کہ اس میں درج تمام ہتھیار معاہدے کا حصہ ہیں تاہم ان کی درست تعداد نہیں بتائی جا سکتی۔ ایک اہلکار کے مطابق یہ معاہدہ زمینی، بحری اور فضائی سازوسامان کی فراہمی پر مشتمل ہے، جو ڈھائی سال میں مکمل کیا جائے گا، اور اس میں جے ایف 17طیارے بھی شامل ہو سکتے ہیں۔

دو حکام نے معاہدے کی مالیت 4 ارب ڈالر سے زائد بتائی جبکہ دیگر دو کے مطابق اس کی مجموعی قیمت 4.6 ارب ڈالر ہے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اتوار کو الحدث ٹی وی پر نشر ہونے والے بیان میں کہا تھا کہ بھارت کے ساتھ ہماری حالیہ جنگ نے دنیا میں ہماری جدید صلاحیتوں کو ظاہر کیا۔

دوسری جانب پاکستان کے سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور لیبیا کے درمیان روایتی اسلحے کی برآمد کا اربوں ڈالرمالیت کا یہ بڑا معاہدہ دو اہم پہلوؤں کی عکاسی کرتا ہے۔

install suchtv android app on google app store