انڈر 19 ایشیا کپ جیت، پاکستانی صارفین نے عرفان پٹھان کو سنڈے یاد دلا دیا

پاکستان کے ہاتھوں بھارت کو 191 رنز سے شکست پر پاکستانی سوشل میڈیا صارفین سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان کو یاد کرنے لگے فائل فوٹو پاکستان کے ہاتھوں بھارت کو 191 رنز سے شکست پر پاکستانی سوشل میڈیا صارفین سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان کو یاد کرنے لگے

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کو 191 رنز سے شکست پر پاکستانی سوشل میڈیا صارفین سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان کو یاد کرنے لگے۔

دبئی میں کھیلےگئے انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان نے سمیر منہاس کی شاندار بیٹنگ کی بدولت بھارت کو 191 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دی۔

پاکستان کی فتح کے بعد پاکستانی سوشل میڈیا صارفین عرفان پٹھان کے پیچھے پڑگئے اور انہیں یاد دلانے لگے کہ آج سنڈے ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ عرفان پٹھان کہاں ہو ؟ آپ کو بہت یاد کر رہاں ہوں کیونکہ آج سنڈے ہے۔

ایک صارف نے عرفان پٹھان کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ڈیئر عرفان پٹھان سنڈےکیسا رہا؟

ایک صارف نے طنزیہ لکھا کہ بریکنگ نیوز ! عرفان پٹھان نے سرف کھالیا۔

ان کے علاوہ دیگر بہت سارے صارفین نے عرفان پٹھان کو ایکس پر ٹیگ کرتے ہوئے پوچھا کہ سنڈے کیسا رہا؟

install suchtv android app on google app store