بارش سے موسم خوشگوار اور مزید ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی

علاقوں میں مزید بارش فائل فوٹو علاقوں میں مزید بارش

ملک میں طویل خشک سالی کا خاتمہ ہوا ہے، مختلف علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کا آغاز ہو گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد،کشمیر، گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا میں آج بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

مری اور گلیات میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور برفباری کی توقع ہے، مشرقی پنجاب اور بالائی سندھ میں دھند اور اسموگ چھائے رہے گی۔

اٹک، راولپنڈی، جہلم، چکوال، تلہ گنگ، میانوالی، بھکر، سرگودھا، خوشاب، فیصل آباد، حافظ آباد، گوجرانوالہ، لاہور، گجرات، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ، ملتان، جھنگ، ڈی جی خان اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بارش ہونے کی توقع ہے۔

چترال، دیر، سوات، شانگلہ، مالاکنڈ، بونیر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ بلوچستان میں چاغی، نوشکی، واشک، پنجگور، کیچ، گودار، قلات اور مستونگ میں بارش ہونے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے کوئٹہ، زیارت، ہرنائی، چمن، موسیٰ خیل اور ژوب میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store