اسلام آباد میں خود کو امریکی سفارت خانے کا اہلکار ظاہر کرنے والا جعل ساز پکڑا گیا۔
ذرائع کے مطابق ملزم افغان شہری ہے جو فراڈکیسز میں مطلوب ہے جب کہ ملزم نے گاڑی میں ڈپلومیٹک انکلیو میں داخل ہوا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ امریکی سفارت خانے نے افغان شہری سے متعلق شکایت کی تھی، پولیس نے انٹیلی جنس ایجنسیوں کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان باشندے کو مزید کارروائی کے لیے تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کردیا گیا ہے۔