اگر پی ٹی آئی مائنس ون نہیں تو پوری جماعت کو مائنس کر دیا جائے گا، فیصل واوڈا

سینیٹر فیصل واوڈا فائل فوٹو سینیٹر فیصل واوڈا

سینیٹر فیصل واوڈا نے خبردار کیا ہے کہ اگر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) مائنس ون فارمولے پر آمادہ نہ ہوئی تو پوری جماعت کو سیاسی طور پر مائنس کر دیا جائے گا۔ ایک انٹرویو میں بات کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی مقبولیت ختم ہو چکی ہے اور اب یہ صرف اقتدار اور پیسے کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ ان کے بقول پارٹی کی قیادت کو ملک سے کوئی حقیقی دلچسپی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال دراصل سیاستدانوں کی آپسی لڑائی کا نتیجہ ہے اور اب مزید کسی قسم کی نرمی یا برداشت نہیں دکھائی جائے گی۔ "آج تک برداشت کرتے آئے ہیں، لیکن اب ایک انچ بھی برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ایک نیا سیاسی لفظ آیا ہے—‘ایسی کی تیسی’،" انہوں نے کہا۔

فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں نے خود بتایا ہے کہ عمران خان کی کمزوری یہ ہے کہ اگر ان سے کسی کی ملاقات نہ ہو تو وہ بے چینی محسوس کرتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store