ضمنی انتخابات کیلئے فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

ضمنی انتخابات کیلئے فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری فائل فوٹو ضمنی انتخابات کیلئے فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

23 نومبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا۔

قومی اسمبلی کے چھ جبکہ پنجاب اسمبلی کے سات حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے فوج تعینات کردی گئی،پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز 22 سے 24 نومبر تک تعینات رہیں گی، الیکشن کمیشن نے پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کے مجاز افسران کو مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض کر دیئے۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق ضمنی انتخابات میں امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے آرٹیکل 220 اور 245 کے تحت فوج طلب کی گئی۔  این اے 18 ہری پور، این اے 96 اور این اے 104 فیصل آباد، این اے 143 ساہیوال میں فوج تعینات  کی جائیگی۔اس کے علاوہ این اے 185 ڈی جی خان اور این اے 139 لاہور میں بھی فوج تعینات ہوگی۔

 وزارت داخلہ کے فوج اور سول آرمڈ فورسز تعیناتی سے متعلق آرڈر کے بعد الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔

 پی پی 73 سرگودھا، پی پی 98، پی پی 115، پی پی 116 فیصل آباد میں فوج اور سول آرمڈ فورسز کو تعینات  ہوں گی،پی پی 203 ساہیوال، پی پی 269 مظفرگڑھ اور پی پی 87 میانوالی میں بھی فوج تعینات ہو گی۔

install suchtv android app on google app store