سیلاب متاثرہ علاقوں میں وزیر صحت کی ہدایت پر ہیلتھ کیمپس لگانے کا سلسلہ جاری

 ہیلتھ کیمپ فائل فوٹو ہیلتھ کیمپ

سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کی ہدایت پر ہیلتھ کیمپس لگانے کا سلسلہ جاری ھے۔

وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کو طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ھے، متاثرین کیلئے صحت کی سہولیات کی تمام ضروری اقدامات کو یقینی بنارھے ہیں خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان اور پنجاب میں 48 ہیلتھ کیمپس کا انعقاد کیا گیا ہے۔

عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے 8 اضلاع میں 16 ہیلتھ کیمپس لگائے گئے، پنجاب کے دو اضلاع میں 4 ہیلتھ کیمپس کا انعقاد کیا گیا، بلوچستان کے 7 اضلاع میں 14 ہیلتھ کیمپس کا انعقاد کیا گیا۔ سندھ کے 10 اضلاع میں 14 ہیلتھ کیمپس کا انعقاد کیا گیا۔

وزیر صحت کے مطابق مجموعی طور پر5542 مریضوں کو طبی امداد فراہم کی گئی ہے جس میں پانچ سال سے کم عمر 1152 بچوں کو طبی امداد دی گئی ہیلتھ کیمپس میں 599 بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے دئے گئے اور 292 بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے گئے۔

install suchtv android app on google app store