سینیٹر رانا ثنااللہ(rana sana ullah) کا کہنا ہے کہ 28ویں ترمیم جلد لائی جائے گی،27ویں ترمیم کیخلاف ججز نے استعفے دینے ہوتے تو اسی دن آجاتے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترمیم پاس کرنا پارلیمنٹ کا حق ہے، ججز نے ان کے تحفظ کی قسم کھا رکھی ہے،ایک جج کو یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ خود کو سیاسی احتجاج میں ملوث کرے۔
جن لوگوں نے استعفے دیئے ہیں ان کے ذاتی مقاصد ہیں،ایک جج کیلئےیہ مناسب نہیں کہ وہ اس منصب پر بیٹھ کر سیاسی احتجاج کرے۔استعفے کیساتھ ایسا بیان اٹیج کرے جس کا ایک ایک لفظ سیاست پر مبنی ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ استعفوں کے بعد مراعات نہ دینے پر گفتگو کے بعد سوچا جائے گا تاہم فیصلہ جوڈیشل کمیشن ہی کرے گا،میرا خیال ہے گورنمنٹ کو اس قسم کا فیصلہ نہیں کرنا چاہئے۔
28ویں ترمیم بھی جلد پاس ہوگی جو عوامی ایشوز پر ہے،پنجاب حکومت نے جلد صوبے میں بلدیاتی انتخابات کرانےکافیصلہ کیاہے،بلدیاتی ایکٹ اسمبلی سے پاس ہوگیا،حلقہ بندیوں پر کام جاری ہے۔