پاکستان ٹی ٹی پی سے مذاکرات نہیں کرے گا، افغان حکومت اپنی سرزمین دہشتگردی کیلئے استعمال ہونے سے روکے، دفتر خارجہ

پاکستان ٹی ٹی پی سے مذاکرات نہیں کرے گا، افغان حکومت اپنی سرزمین دہشتگردی کیلئے استعمال ہونے سے روکے، دفتر خارجہ فائل فوٹو پاکستان ٹی ٹی پی سے مذاکرات نہیں کرے گا، افغان حکومت اپنی سرزمین دہشتگردی کیلئے استعمال ہونے سے روکے، دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ امید ہے کہ افغان طالبان ٹی ٹی پی کیخلاف کارروائی کریں گے،عوام پاک افواج کے ساتھ ہیں، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ہر اقداما ت کریں گے۔ ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغان طالبان رجیم کے دوران دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ ہوا، پاکستان ٹی ٹی پی سے مذاکرات نہیں کرے گا، افغان حکومت اپنی سرزمین دہشتگردی کیلئے استعمال ہونے سے روکے.

انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی بھی دہشتگرد گروپ سے مذاکرات نہیں کرے گا، افغان رجیم کو دہشتگردی کے تمام ثبوت فراہم کیے، افغان حکومت اپنی سرزمین سے دہشتگردی کو روکنے میں ناکام ہے۔

طاہر اندرابی نے کہا کہ پاکستان میں پشتون قوم پرستی کو بھڑکانے کی کوشش کی جا رہی ہے، پاکستان میں سرگرم دہشتگرد گروہ افغان شہریوں پر مشتمل ہیں۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ اردن کے شاہ عبداللہ دوئم 2روزہ سرکاری دورے پر کل پاکستان پہنچیں گے، اردن کے شاہ ، وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں، ان کے دورے سے دونوں ملکوں کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ اعلیٰ سطح کا یہ دورہ پاکستان اور اردن کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کا مظہر ہے، اردن کے شاہ صدر مملکت اور وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں کریں گے۔

install suchtv android app on google app store