9مئی مقدمات میں پی ٹی آئی کے 18 رہنمائوں کے اشتہار جاری

9مئی مقدمات میں پی ٹی آئی کے 18 رہنمائوں کے اشتہار جاری فائل فوٹو 9مئی مقدمات میں پی ٹی آئی کے 18 رہنمائوں کے اشتہار جاری

راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے مختلف مقدمات میں پی ٹی آئی کے 18 رہنماؤں کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کے اشتہار جاری کر دیئے۔

ملزمان کے اشتہار انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے جاری کیے ہیں،عدالت نے اشتہار پر 18 اکتوبر کو رپورٹ طلب کر لی ہے۔ اشتہاری قرار دیئے جانے والوں میں عمر ایوب، شبلی فراز، احمد چھٹہ ،کنول شوزب، راشد شفیق،زر تاج گل،رائے مرتضی،رائے حسن نواز،احمد چٹھہ،محمد جاوید ،شبلی فراز،چوہدری آصف،بلال اعجاز،شکیل احمد خان،محمد اشرف خان شامل ہیں ۔

اس سے پہلے ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے،وارنٹ گرفتاری کی عدم تعمیل و حاضری پر ملزمان کے اشتہار جاری کیے گئے۔ عدالتی اشتہار رپورٹ داخل ہونے پر عدالتی مفرور قرار دینے کی کاروائی کا آغاز ہوگا۔  اشتہار تھانہ نیوٹاؤن، صادق آباد، سٹی، وارث خان، سول لائنز، تھانہ مورگاہ، ٹیکسلا، صدر واہ، کینٹ اور آر اے بازار کے مقدمات میں جاری کیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store