صدرمملکت نے اردن کے شاہ عبداللہ کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ نشان پاکستان سے نواز دیا

صدرمملکت نے اردن کے شاہ عبداللہ کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ نشان پاکستان سے نواز دیا فائل فوٹو صدرمملکت نے اردن کے شاہ عبداللہ کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ نشان پاکستان سے نواز دیا

صدرمملکت آصف زرداری نے اردن کے شاہ عبداللہ دوئم کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ نشان پاکستان سے نواز دیا۔ ایوان صدر اسلام آباد میں اردن کے شاہ عبداللہ دوئم کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ دینے کی تقریب ہوئی جس میں  دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے۔ تقریب میں وزیر اعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور ایڈمرل نوید اشرف کی بھی نے شرکت کی۔

وفاقی کابینہ کے ارکان اور سفرا بھی اس موقع پر موجود تھے۔

صدرمملکت نے شاہ عبداللہ دوئم کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ نشان پاکستان دیا۔ شاہ عبداللہ دوئم کو اعزاز دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے، علاقائی اور عالمی امن کےلیےخدمات کےاعتراف میں دیاگیا۔

شاہِ عبداللہ دوئم نے صدرمملکت کواردن کے ایوارڈ’’وسامُ النّہضہ المرصّع‘‘سےنوازا، یہ ایوارڈ سربراہانِ مملکت اور معزز شخصیات کو دیاجاتا ہے۔

صدرمملکت کو دیاگیا اعزاز پاکستان کےساتھ اردن کی جانب سے گہرے احترام، تحسین اور دوستی کی علامت ہے۔

install suchtv android app on google app store