پاکستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی نئی اعداد و شمار سامنے آگئی

پاکستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی نئی اعداد و شمار سامنے آگئی فائل فوٹو پاکستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی نئی اعداد و شمار سامنے آگئی

پاکستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 49 لاکھ سے تجاوز کرگئی ، جس میں سب سے زیادہ ووٹرز پنجاب میں ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں، جس کے تحت رجسٹرڈ ووٹرز کی مجموعی تعداد 13 کروڑ 49 لاکھ 49 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

 اعداد و شمار میں بتایا گیا ملک میں مرد ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 23 لاکھ 54 ہزار 128 ہے، جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 25 لاکھ 95 ہزار 802 تک جا پہنچی ہے۔

 الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ ووٹرز پنجاب میں ہیں جہاں ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 68 لاکھ سے زائد ہے جبکہ سندھ میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 82 لاکھ 87 ہزار 201 ریکارڈ کی گئی۔

 اسی طرح خیبر پختونخوا میں 2 کروڑ 30 لاکھ سے زائد افراد ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں اور بلوچستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 56 لاکھ سے زیادہ ہے، جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 12 لاکھ 11 ہزار 879 افراد ووٹر لسٹوں میں شامل ہیں۔

install suchtv android app on google app store