تکنیکی و آپریشنل وجوہات کے باعث پی آئی اے کی 7 پروازیں منسوخ

تکنیکی مسائل کے باعث ایئرپورٹ پر ہنگامی صورتحال نافذ کر دی گئی فائل فوٹو تکنیکی مسائل کے باعث ایئرپورٹ پر ہنگامی صورتحال نافذ کر دی گئی

تکنیکی اور آپریشنل مسائل کے باعث کراچی سے دبئی، اسلام آباد اور لاہور جانے والی سات پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ ایک پرواز کو تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔ ایئر لائن نے مسافروں کو مطلع کرتے ہوئے کہا کہ وہ متاثرہ پروازوں کے مسافروں کے لیے متبادل انتظامات کر رہی ہے اور انہیں دستیاب سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

مسافروں سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ پرواز سے قبل اپنی ٹکٹ اور شیڈول کی تصدیق کر لیں تاکہ کسی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔

ایئرپورٹ پر سکیورٹی اور آپریشنل عملہ بھی مسافروں کی رہنمائی اور سہولت کے لیے موجود ہے۔

تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث آج کراچی سے منسوخ ہونے والی پروازوں میں کراچی سے بنکاک جانے والی تھائی کی پرواز ٹی جی 342 وغیرہ۔

کراچی سے دبئی جانے والی ایمریٹس کی پرواز ای کے 609 اورکراچی سے اسلام آبادجانے والی ایئرسال کی پرواز پی ایف 125 اور 123شامل ہیں۔

کراچی سے اسلام آبادجانے والی ایئربلو کی پرواز پی ای 200 نو گھنٹے تاخیر کے بعد رات دس بجے روانہ ہوگی۔

کراچی سے لاہور جانے والی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 145،143اورکراچی سے لاہور جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے306 بھی منسوخ ہونےوالی پروازوں میں شامل ہیں۔

install suchtv android app on google app store