اڈیالہ جیل کے باہر عمران خان کی بہن علیمہ خان پر انڈا پھینکنے کا واقعہ پیش آیا، جس کے بعد پولیس نے دو خواتین کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق علیمہ خان اور عظمیٰ خانم توشہ خانہ کیس ٹو کی سماعت کے لیے اڈیالہ جیل پہنچیں۔ علیمہ خان جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں کہ اسی دوران کسی نے ان پر انڈا پھینک دیا۔
پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے انڈا پھینکنے والی دو خواتین کو حراست میں لے کر اڈیالہ چوکی منتقل کر دیا۔ واقعے کے بعد پارٹی کارکنان نے احتجاج کیا اور شور شرابہ مچ گیا۔
علیمہ خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "ہوا بدل رہی ہے، عوام کا غصہ دیکھیں، ملکی سمت کا اندازہ ہوگا۔ یہ بانی کی آواز نہیں، قوم کی آواز دبائی جا رہی ہے۔"
ان کا کہنا تھا کہ تم لوگوں کو سبق مل رہا ہے جو ظلم تم لوگوں نے کیا ہے، پولیس والےبھی کہتے ہیں کہ ہم تنگ آگئے ہیں۔
علیمہ خان کا مزید کہنا تھا کہ جوظلم بانی کے ساتھ ہو رہا ہے وہی قوم کے ساتھ ہ ورہا ہے، یہ سسٹم کسی کو قبول نہیں ہے۔