آئین پاکستان کے تحت تمام اقلیتی برادری پاکستان میں محفوظ ہے، صدر مملکت

آئین پاکستان کے تحت تمام اقلیتی برادری پاکستان میں محفوظ ہے، صدر مملکت فائل فوٹو آئین پاکستان کے تحت تمام اقلیتی برادری پاکستان میں محفوظ ہے، صدر مملکت

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ آئین پاکستان کے تحت تمام اقلیتی برادری پاکستان میں محفوظ ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی ترقی میں اقلیتی برادری کا اہم کردار ہے۔ اور آج متحد ہونے کا مقصد اقلیتی برادری کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام اقلیتی برادری سمیت تمام مذاہب کو برابری کے حقوق دیتا ہے۔ جبکہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی اور تمام حقوق حاصل ہیں۔ قائد اعظم نے کہا تھا پاک سرزمین میں ہر شہری کے حقوق برابر ہیں۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور مساوی مواقع کی فراہمی کے لیے پرعزم ہیں۔ قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں اقلیتوں کی بھر پور نمائندگی ہے۔ اور آئین پاکستان کے تحت تمام اقلیتی برادری پاکستان میں محفوظ ہے۔

انہوں نے کہا کہ تعلیمی میدان میں اقلیتی طبقے کے لیے اسکالرشپ کے بہتر مواقع پیدا کیے گئے۔ اور سرکاری ملازمت کے لیے اقلیتی برادری کے لیے الگ کوٹہ مختص کیا گیا۔ پاکستان ہر قسم کی انتہا پسندی اور مذہبی عدم برداشت کے خلاف پرعزم ہے۔ جبکہ ملک بین المذاہب ہم آہنگی اور مشترکہ ترقی کی بنیادپر قائم ہے۔

install suchtv android app on google app store