رانا ثنااللہ نے پی ٹی آئی سے یوم آزادی پر احتجاج کی کال واپس لینے کی اپیل کردی

وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ فائل فوٹو وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ

وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے پی ٹی آئی سے اپیل کی ہے کہ وہ یوم آزادی کے موقع پر احتجاج کی کال واپس لے لیں۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ 14 اگست کا دن حق کی فتح کے طور پر منایا جاتا ہے، اس لیے بہتر ہوگا کہ پی ٹی آئی اپنا احتجاج ایک دن پہلے یا بعد میں کرے۔

رانا ثنااللہ نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف ایکسٹینشن کے خلاف ہیں، اور 27 ویں ترمیم ابھی زیر غور ہے، تاہم ترمیم کا اختیار پارلیمنٹ کے پاس ہے۔

یاد رہے کہ 6 اگست کو پی ٹی آئی کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ سے ایک پیغام جاری ہوا تھا۔

جس میں پارٹی کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ ملک میں جاری فاشزم کے خلاف پوری قوت سے سڑکوں پر نکلے۔

یہ پیغام 5 اگست کو پی ٹی آئی کے ناکام احتجاج کے بعد سامنے آیا تھا۔

install suchtv android app on google app store