پاکستان اور ایران کے تاجروں کے درمیان بی ٹوبی اجلاسوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا، پاک ایران مشترکہ اقتصادی کمیشن اجلاس جلد منعقد کرنے پراتفاق کرلیا گیا۔
وزیر تجارت جام کمال کا کہنا ہے کہ علاقائی تجارت وقت کی ضرورت اور ہمسایہ ممالک کیساتھ روابط اہم ہیں،تجارت صرف کاروبار نہیں بلکہ عوامی روابط کی علامت بھی ہے۔
ایرانی وزیرتجارت محمدآتابک نے کہا کہ تاجروں کے درمیان اعتماد خوش آئند ہے،برادرانہ تعلقات کو مضبوط بنانے کےلیے تجارتی تعاون ناگزیر ہے۔
پاکستان اورایران کے تاجر ایک دوسرے پر مکمل اعتماد کرتے ہیں،فریقین نے پاکستان اورایران کے درمیان تجارتی راہداریوں کے بھرپور استعمال پرزوردیا۔
پاکستان اورایران نے دوطرفہ تجارت و سرحدی تعاون بڑھانے پراتفاق کیا، ایران سے پاکستانی برآمدات بڑھانے کےلیےعملی اقدامات پرزور دیا گیا۔
بی ٹی بی اجلاسوں اور تجارتی وفود کے تبادلے پردوطرفہ اتفاق کیا گیا، ملاقات کے دوران زراعت ،توانائی،مویشی پالنا اور لاجسٹکس شعبوں میں تعاون پربھی بات چیت ہوئی ،ایران میں پاکستانی آئی ٹی اور پیشہ ورانہ خدمات کوفروغ دینے کاعندیہ دیا گیا۔