این اے 129 ضمنی انتخاب، پی ٹی آئی کا حماد اظہر کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ

  • اپ ڈیٹ:
این اے 129 ضمنی انتخاب، پی ٹی آئی کا حماد اظہر کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ فائل فوٹو این اے 129 ضمنی انتخاب، پی ٹی آئی کا حماد اظہر کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی نے لاہور کے حلقہ این اے 129 کے ضمنی انتخاب میں حماد اظہر کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کرلیا۔ ن لیگ میں بھی کسی بڑے کھلاڑی کو بھی میدان میں اتارے جانے پر غور جاری ہے، دونوں پارٹیاں حتمی اعلان الیکشن کمیشن کی جانب سے شیڈول جاری ہونے کے بعد کرینگی۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی میاں اظہر کے انتقال کے باعث لاہور کی نشست این اے 129 خالی ہوگئی، جس پر ضمنی الیکشن کا اعلان الیکشن کمیشن آف پاکستان کرے گی۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے این اے 129 سے ضمنی الیکشن میں حماد اظہر کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ کسی بھی قانونی پیچیدگی کی صورت میں حماد اظہر کی فیملی سے ہی امیدوار ہوگا۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کی جانب سے میاں نعمان، رانا مشہود اور مہر اشتیاق نے لابنگ شروع کردی ہے، حکمران جماعت کی جانب سے بھی کسی بڑے کھلاڑی کو میدان میں اتارے جانے پر غور جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے شیڈول جاری ہونے کے بعد دونوں پارٹیاں حتمی اعلان کریں گی۔

install suchtv android app on google app store