آئینی ترمیم کیلئے وفاقی کابینہ، قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس طلب

قومی اسمبلی اور سینیٹ فائل فوٹو قومی اسمبلی اور سینیٹ

26 ویں آئینی ترمیم پیش کرنے کیلئے وفاقی کابینہ اور قومی اسمبلی کے اجلاس 17 اکتوبر کو طلب کرلیے گئے۔

ذرائع کے مطابق آئینی ترمیم پر پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس 17 کے بجائے اب 16 اکتوبر کو ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کل دن ساڑھے 12 بجے ہوگا تاہم پی ٹی آئی نے خصوصی پارلیمانی کمیٹی اجلاس میں شرکت سے انکار کر دیا۔

ذرائع نے بتایاکہ جمعرات کو وفاقی کابینہ اجلاس میں 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کا امکان ہے جبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس 17 اکتوبر کو شام 4 بجے بلانے کی سمری صدرمملکت کو ارسال کردی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹ اجلاس 17 اکتوبر کو شام 5 بجے بلانے کی سمری صدر مملکت کو بھجوادی گئی ہے۔

 

install suchtv android app on google app store