بارشوں کے حوالے محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی

بارشوں کے حوالے محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی فائل فوٹو بارشوں کے حوالے محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی

آج سے 16 جولائی کے دوران اسلام آباد ، پنجاب اورکشمیر میں بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے بحیرہ عرب سے مون سون ہوائیں ملک میں داخل ہوں گی جو بارشوں کا سبب بنیں گی۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ 11 سے 15 جولائی کے دوران خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان جب کہ 12 سے 14جولائی کے دوران بلوچستان کے بعض مقامات بر بادل برس سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ 12 اور 13 جولائی کو سکھر، لاڑکانہ اور جیکب آباد میں آندھی اور بارش کا امکان ہے۔

install suchtv android app on google app store