مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس، ربیع الاول کا چاند آج دیکھا جائے گا

ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں منعقد ہوگا۔ فائل فوٹو ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں منعقد ہوگا۔

ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں منعقد ہوگا۔ مرکزی اجلاس نمازِ عصر کے بعد محکمہ موسمیات کے دفتر کراچی میں ہوگا، جس میں کمیٹی کے اراکین کے ساتھ وزارتِ مذہبی امور، سپارکو، محکمہ موسمیات اور وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کے نمائندے شریک ہوں گے۔

اسلام آباد، لاہور، کوئٹہ اور پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی ہوں گے، جبکہ چاند کی رویت سے متعلق حتمی اعلان چیئرمین رویت ہلال کمیٹی، ابوالخبیر آزاد کریں گے۔

اس سے قبل پاکستان کے خلائی ادارے اسپیس اینڈ اپر ایٹماسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے پیشگوئی کی تھی کہ ساحلی علاقوں میں غروبِ آفتاب اور غروبِ قمر کے درمیان 45 منٹ کا فرق ہوگا، لہٰذا 24 اگست کو چاند نظر آنے کے قومی امکانات موجود ہیں۔

سپارکو ترجمان کا بتانا تھا کہ امکان ہے ربیع الاول کی پہلی تاریخ 25 اگست 2025 کو ہوگی، اس حساب سے 12 ربیع الاول 5 ستمبر بروز جمعے کو ہوگی۔

install suchtv android app on google app store