خیبر پختون خوا کے شہری علاقوں میں بارش جبکہ بالائی علاقوں میں برف باری شروع ہوگئی جس کے نتیجے میں طویل خشک سالی کا خاتمہ ہوگیا اور شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
بارش اور برفباری کے ساتھ تیز ہوائیں بھی چل رہی ہیں جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا اور جلانے کی لکڑی کی مانگ مزید بڑھ گئی۔ بارش کے باعث اکثر علاقوں کی بجلی منقطع ہوگئی ہے۔
ترجمان اپرسوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی سعید الرحمان نے کہا ہے کہ مالم جبہ،کالام ،گبین جبہ اور دیگر سیاحتی مقامات جانے والے سیاح گاڑیوں میں چین کا استعمال ضرور کریں۔