نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے حکومت سازی کیلئے تعاون مانگ لیا

نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے حکومت سازی کیلئے تعاون مانگ لیا فائل فوٹو نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے حکومت سازی کیلئے تعاون مانگ لیا

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے حکومت سازی کیلئے تعاون مانگ لیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت سازی کے لیے جوڑ توڑ اور سیاسی رابطے جاری ہے، مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو ٹیلی فون کیا اور حکومت سازی کے لیے تعاون مانگ لیا۔

اگلے دو روز میں مولانا فضل الرحمان اور مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی ملاقات متوقع ہے۔

اس سے قبل شہبازشریف نے بھی چوبیس گھنٹے میں فضل الرحمان سے دو بار رابطے کیے اوراعتماد میں لیا تاہم فضل الرحمان نے پارٹی سے مشاوت کے لیے مہلت مانگ لی ہے۔

دوسری جانب جے یوآئی سربراہ اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، کل پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے اور آئندہ حکمت عملی طے کریں گے۔

فضل الرحمان، آصف زرداری، نواز شریف اور چوہدری شجاعت سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

خیال رہے ن لیگ اورپیپلزپارٹی کےپہلے باضاطہ رابطےمیں تعاون پراتفاق ہوگیا ہے، مشترکہ اعلامیےمیں کہا گیا تھا کہ عوام کی اکثریت نے ہمیں مینڈیٹ دیا، انہیں مایوس نہیں کریں گے۔

ذرائع کا کہنا تھا ملاقات میں آدھی ٹرم کیلئے ن لیگ اور آدھی ٹرم کیلئے پیپلزپارٹی کا وزیراعظم لانے پر غور ہوا تاہم ن لیگ نے کہا وزیراعظم ن لیگ کا ہوگا جبکہ آصف زرداری نے کہا پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی بلاول بھٹو کو وزیراعظم کا امیدوار نامزد کر چکی ہے۔

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے بتایا تھا کہ ن لیگ اورایم کیوایم نے مل کر چلنے پر اصولی اتفاق کیا ہے۔

install suchtv android app on google app store