تعلیمی ادارے 9 دنوں کیلئے بند رہیں گے، نوٹیفیکشن جاری

وفاقی وزارت تعلیم نے وفاقی دارالحکومت میں الیکشن 2024 کے حوالے سے تعطیلات کا اعلان کر دیا۔ فائل فوٹو وفاقی وزارت تعلیم نے وفاقی دارالحکومت میں الیکشن 2024 کے حوالے سے تعطیلات کا اعلان کر دیا۔

وفاقی وزارت تعلیم نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں الیکشن 2024 کے حوالے سے تعطیلات کا اعلان کر دیا۔

وفاقی وزارت تعلیم نے وفاقی دارالحکومت میں 6 سے 9 فروری تک تعطیلات کا فیصلہ کیا ہے۔ جبکہ 3 اور 4 فروری کو ہفتہ اتوار اور 5 کو یوم یکجہتی کشمیر اس طرح 10 اور 11 فروری کو پھر ہفتہ اتوار آنے کی وجہ سے تعلیمی ادارے 9 دنوں کے لئے بند رہیں گے۔

وفاقی دارالحکومت میں تعلیمی ادارے چھ سے نو فروری تک بند رہیں گے وزارت تعلیم نے نوٹیفیکشن جاری کردیا۔

دوسری جانب محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے بھر میں 6 سے 9 فروری تک تعطیلات کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق فروری 5 تا 9 تمام نجی و سرکاری اسکول، کالج اور جامعات بند رہیں گی، 5 فروری کو سندھ میں کشمیر ڈے کی تعطیل کا اعلان کیا جاچکا ہے۔

نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے صوبے میں تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کی سمری منظور کرلی ہے۔

ترجمان کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ سندھ 6 تا 9 فروری تمام سرکاری، نیم سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بندرہیں گے۔

install suchtv android app on google app store