موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

سندھ حکومت نے سرکاری و نجی اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا فائل فوٹو سندھ حکومت نے سرکاری و نجی اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا

سندھ حکومت نے سرکاری و نجی اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا جس کا نوٹفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

محکمہ تعلیم سندھ نے چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق تمام سرکاری اور نجی اسکولز 22 دسمبر سے 31 دسمبر تک موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ موسم سرما کی چھٹیوں کے بعد یکم جنوری2024 سے اسکولز دوبارہ کھلیں گے۔

سندھ کی سیکریٹری تعلیم کے مطابق محکمہ کی سالانہ اسٹیرنگ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق تعطیلات کی جارہی ہیں۔

install suchtv android app on google app store