عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان

سعودی عرب میں عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔ فائل فوٹو سعودی عرب میں عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔

سعودی عرب ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا اور عید الاضحیٰ 28 جون کو ہوگی جس کے بعد سعودی حکومت نے سرکاری اور نجی اداروں میں عید کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں عید الاضحیٰ کی چھٹیاں 9 ذی الحجہ سے 12 ذو الحجہ یعنی 27 جون بروز منگل سے 30 جون بروز جمعہ تک ہوں گی۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں بھی عید کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے، یو اے ای میں عید کی چھٹیاں 27 جون بروز منگل سے 30 جون بروز جمعہ تک ہوں گی جب کہ ہفتہ اور اتوار ویک اینڈ تعطیلات ہیں اس طرح رواں برس بقرعید پر 6 چھٹیاں ایک ساتھ مل سکتی ہیں۔

یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات میں پہلے ہفتہ وار تعطیلات جمعے اور ہفتے کے روز ہوتی تھی تاہم رواں برس جنوری سے حکومتی حکم پر ہفتہ وار تعطیلات ہفتے اور اتوار کے روز کی جا رہی ہیں۔

install suchtv android app on google app store