سائفرکیس کے فیصلے پرچئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرکا موقف سامنے آگیا

چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر فائل فوٹو چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر

پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ سائفر کیس کے فیصلے پر کارکنان مشتعل نہ ہوں، کوئی قانون ہاتھ میں نہ لے۔ 

یہ بات رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں صحافیوں سے گفتگو کے موقع پر کہی۔ ان کا کہنا ہے کہ آئین اور قانونی طریقہ کار سے ہٹ کر کیسز کو چلایا جا رہا ہے، جج صاحب نے اپنی طرف سے سوالات کیے، ہم ان سے کیا تواقعات رکھیں؟

یہ بھی پڑھیں: سائفر کیس میں عمران خان، شاہ محمود کو 10،10 سال قید کی سزا

بیرسٹرگوہر نے مزید کہا کہ تمام کارکنان اور پی ٹی آئی سے لگاؤ رکھنے والے تحمل کا مظاہرہ کریں، ہمیں سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ پر اعتماد ہے۔

رہنما پی ٹی آئی کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہماری توجہ الیکشن سے ہٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے، 8 فروری کو سب کا محاسبہ ہو گا۔

install suchtv android app on google app store