عمران خان سے مشاورت کے بعد ہی ترمیم پر موقف دیں گے، بیرسٹر گوہر

تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان فائل فوٹو تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان

تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ پارٹی کا مؤقف بانیِ پی ٹی آئی سے مشاورت کے بعد سامنے لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ترمیمی بل لائی ہے مگر اس کے خدوخال کسی کو معلوم نہیں، ماضی میں این ایف سی ایوارڈ کو کبھی نہیں چھیڑا گیا، اس لیے صوبوں کی مشاورت کے بغیر کوئی قدم نہ اٹھایا جائے۔

ادھر سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہم ستائیسویں آئینی ترمیم کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فارم 47 سے وجود میں آنے والی اسمبلی کسی بھی قسم کی آئینی ترمیم کا اختیار نہیں رکھتی۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کی ٹویٹ کے ذریعے جو نکات سامنے آئے ہیں وہ انتہائی تشویش ناک ہیں اور آئین کے بنیادی ڈھانچے میں تبدیلی کی کوشش کی جا رہی ہے۔

سلمان اکرم راجہ نے مزید کہا کہ آزاد عدلیہ کے تصور کو ختم کرنے کی راہ ہموار کی جا رہی ہے، اور ہم اس ترمیم کی پوری طرح مخالفت کریں گے۔

مصطفیٰ نواز کھوکھر نے آئینی ترمیم پر رد عمل دیتے ہوئےکہا کہ بلاول کے بیان سے ہمیں آئینی ترمیم کا پتا چلا، آئینی بینچز بنائےتو یہ بیانیہ رکھا کہ انصاف کی فراہمی بہتر ہوگی، انہوں نے سوال کیا کہ یہ عدلیہ کے ساتھ کیا کھلواڑ کر رہے ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store