نواز شریف سے امریکی سفیر کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

نواز شریف سے امریکی سفیر کی ملاقات فوٹو: ایکس نواز شریف سے امریکی سفیر کی ملاقات

پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے جاتی امرا میں پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی، جس میں نواز شریف نے دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم وفد کے ہمراہ جاتی امرا پہنچے، جہاں نواز شریف اور امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کے درمیان ملاقات ہوئی۔

ملاقات کے دوران چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز بھی موجود تھیں، ملاقات میں دونوں ممالک کےتعلقات، باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

نوازشریف اور ڈونلڈ بلوم کے درمیان پاکستان کی سیاسی اور معاشی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی، نوازشریف نے دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کی اہمیت پر زور دیا اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ عوام آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کو ووٹ دیں گے۔

دوران ملاقات نواز شریف نے فلسطینیوں پر اسرائیلی بمباری اور غزہ کے محاصرے کی مذمت کرتے ہوئے مظلوم فلسطینیوں کے لئے فوری طبی امداد کی فراہمی کا مطالبہ کردیا۔

install suchtv android app on google app store