سائفر کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کا جیل ٹرائل روکنے کا تحریری حکمنامہ جاری

عمران خان فائل فوٹو عمران خان

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا جیل ٹرائل روکنے کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا، جسٹس گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے تحریری حکم نامہ جاری کیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے جیل ٹرائل روکنے کے تحریری حکم میں کہا ہے کہ بادی النظرمیں چیئرمین پی ٹی آئی کےجیل ٹرائل کواوپن ٹرائل نہیں کہا جاسکتا۔

جس میں کہا گیا کہ بادی النظرمیں چیئرمین پی ٹی آئی کےجیل ٹرائل کواوپن ٹرائل نہیں کہاجاسکتا، جیل ٹرائل کےلئےپیشگی شرائط پوری کرنے کی کوئی دستاویز ریکارڈ پر نہیں لائی گئی، ایسی کوئی دستاویز ہے تو آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کی جائے۔

تحریری حکم نامے میں کہا ہے کہ اٹارنی جنرل نے بتایا وفاقی کابینہ نے چیئرمین پی ٹی آئی کے جیل ٹرائل کی منظوری دی، اٹارنی جنرل وفاقی کابینہ کے فیصلے کی کاپی عدالت کے سامنے پیش نہ کر سکے اور سمری بھی پیش نہ کرسکےجس کی بنیاد پر کابینہ نے فیصلہ کیا۔

عدالت کا کہنا تھا کہ کیس کے انصاف پرمبنی فیصلے کیلئےمطلوبہ دستاویزریکارڈ پر لانا لازم ہے، دستاویزکی روشنی میں اپیل کنندہ کےبنیادی حقوق متاثرکرنےکےقانونی نکتےپربھی فیصلہ کرناہے، عدالت سائفر کیس کے ٹرائل پر آئندہ سماعت تک حکم امتناع جاری کرتی ہے۔

حکم نامے میں مزید کہا گیا کہ فرض کریں کہ وفاقی کابینہ کی منظوری سے جیل ٹرائل کی قانونی ضروریات پوری ہوگئیں، پہلے سے ہو چکے جیل ٹرائل کے قانونی اسٹیٹس کا تعین ہونا پھر بھی باقی ہے، تعین ہونا ہے کہ ٹرائل غلط تھا یا اسے محض بے ضابطگی کہا جا سکتا ہے۔

install suchtv android app on google app store