سائفر اور توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی دونوں اپیلوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے خصوصی بینچ تشکیل دے دیا۔ چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل خصوصی بینچ تشکیل دیا گیا ہے جو سزا معطل کر کے ضمانت پر رہائی کی درخواستیں بھی ساتھ ہی سنے گا۔
رجسٹرار ہائیکورٹ نے پیر کو بانی پی ٹی آئی کی اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کردیں۔ چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل خصوصی بینچ تشکیل دیا گیا ہے جو سزا معطل کر کے ضمانت پر رہائی کی درخواستیں بھی ساتھ ہی سنے گا۔
سائفر کیس میں شاہ محمود قریشی کی اپیلیں بھی پیر کو سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہیں۔ علاوہ ازیں بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ اپیل بھی سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے۔