عون چوہدری نے نواز شریف سے ملاقات کرنے کی وجہ بتادی

عون چوہدری ، نواز شریف فائل فوٹو عون چوہدری ، نواز شریف

قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف کا ایئرپورٹ پر استقبال کرنے پر رہنما استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) عون چوہدری نے پارٹی کو وضاحت پیش کر دی۔

عون چوہدری نے شوکاز نوٹس کے جواب میں اپنے مؤقف پیش کیا کہ نواز شریف کے استقبال کیلیے ذاتی حیثیت میں گیا تھا، میں سابق وزیر اعظم شہباز شریف کی کابینہ کا حصہ رہا ہوں۔

رہنما آئی پی پی نے بتایا کہ نواز شریف اور شہباز شریف سے ذاتی تعلقات ہیں، سیاست بعد میں انسانی اور ذاتی تعلقات پہلے ہیں، قائد (ن) لیگ سے ذاتی تعلقات بہت پُرانے ہیں۔

گزشتہ روز عون چوہدری سابق وزیر اعظم کا استقبال کرنے کیلیے ایئرپورٹ پہنچے تھے جس کے بعد آئی پی پی نے انہیں شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔

پارٹی نے ان سے تحریری وضاحت طلب کی تھی۔ ترجمان آئی پی پی کا کہنا تھا کہ عون چوہدری کی نواز شریف سے ملاقات کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں، وہ ذاتی حیثیت میں گئے ہیں تو اس کی فوری وضاحت کریں۔

install suchtv android app on google app store