الیکشن کمیشن نے این اے 128 لاہور سے عون چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 128 لاہور سے استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی ) کے رہنما عون چوہدری کی کامیابی کا نوٹفکیشن واپس لے لیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سلمان اکرم راجا کی درخواست پر سماعت کی۔

ڈی جی لا الیکشن کمیشن نے عدالت کو آگاہ کیا کہ وہ 12 فروری کا این اے 128 میں عون چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لے رہے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ الیکشن کمیشن میں زیر التوا سلمان اکرم راجا کی درخواست کو قانون کے مطابق سن کر فیصلہ کریں گے۔

ڈی جی لا الیکشن کمیشن بولے کہ غلطی الیکشن کمیشن سے ہوئی اس وجہ سے نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔

عدالت عالیہ نے ڈی جی لا کے بیان کے بعد سلمان اکرم راجا کی درخواست نمٹا دی۔

install suchtv android app on google app store