پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیر مملکت فرخ حبیب کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی نے اپنے بیان میں کہا کہ امید ہے قانون کے مطابق تمام زیر حراست افراد کو صبح عدالت میں پیش کیا جائے گا، اس حوالے سے وکلاء کو بھی قانونی کارروائی کے لیے الرٹ کر دیا گیا ہے۔
ایک بیان میں پی ٹی آئی نے کہا کہ فرخ حبیب، ان کے بھائی اور دیگر 4 ساتھیوں کو گزشتہ رات گوادر کے علاقے سے حراست میں لیا گیا۔
تحریک انصاف نے دعویٰ کیا کہ پارٹی رہنما اور ان کے ساتھیوں کو پولیس وردی میں ملبوس ایک شخص نے 7 سے 8 سادہ کپڑوں میں نامعلوم افراد کی جانب سے بغیر کسی وارنٹ کے گرفتار کیا گیا۔
گوادر بلوچستان کے علاقے سے سابق وفاقی وزیر فرخ حبیب، ان کے بھائی اور دیگر 4 ساتھیوں کو پولیس یونیفارم میں ملبوس ایک شخص اور 7-8 سادہ کپڑوں میں نامعلوم افراد نے آدھی رات کے وقت بغیر کسی وارنٹ کے حراست میں لیا
— PTI (@PTIofficial) September 27, 2023
ہم امید کرتے ہیں کہ قانون کے مطابق تمام زیرحراست افراد کو آج صبح عدالت…
پی ٹی آئی نے اپنے بیان میں کہا کہ امید ہے قانون کے مطابق تمام زیر حراست افراد کو صبح عدالت میں پیش کیا جائے گا، اس حوالے سے وکلاء کو بھی قانونی کارروائی کے لیے الرٹ کر دیا گیا ہے۔