رہنما مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے نگراں وزیرِ داخلہ سرفراز بگٹی کے بیان پر اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔
مریم اورنگزیب نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ سرفراز بگٹی نواز شریف کی نہیں ملک کی فکر کریں۔
اُنہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ایئر پورٹ سے کہاں جانا ہے؟ یہ نہ آپ کا مسئلہ ہے، نہ آپ کا فیصلہ ہے۔ سرفراز بگٹی اپنی فورس اور تیاری عوام کو تحفظ اور امن دینےکے لیے استعمال کریں۔
ن لیگی رہنما نے کہا کہ نواز شریف اس ملک کے 3 بار کے منتخب وزیرِ اعظم ہیں، ان پر جھوٹے کیس بنا کر بے بنیاد الزام لگا کر ناحق سزا دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: سرفراز بگٹی بیان دینے سے قبل سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا انجام دیکھ لیں: رانا ثنا اللہ
اُنہوں نے کہا کہ نواز شریف سے انتقام اور دشمنی لیتے لیتے ملک کا ہر شعبہ برباد کر دیا گیا، ان سے انتقام اور دشمنی میں عوام کو بھوکا اور بے روزگار کر دیا گیا۔
مریم اورنگزیب نے سرفراز بگٹی سے کہا کہ جس کرسی پہ تھوڑی مدت کو بیٹھے ہیں اسے ’تاحیات‘ نہ سمجھیں، غلط فہمی سے باہر آ جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: نگراں وزیر داخلہ کی نواز شریف کی گرفتاری سے متعلق بیان پر وضاحت
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ آپ نواز شریف کی نہیں بلکہ ملک کی فکر کریں، جھوٹے پروپیگنڈے اور سازش سے عوام کے ساتھ بہت ناانصافی ہو گئی اب بس کر دیں۔