نگراں وزیر داخلہ کی نواز شریف کی گرفتاری سے متعلق بیان پر وضاحت

نگراں وفاقی وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی فائل فوٹو نگراں وفاقی وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی

نگراں وفاقی وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی گرفتاری سے متعلق بیان پر وضاحت دے دی۔

ایک بیان میں سرفراز بگٹی نے کہا کہ بیان کو سیاق سباق سے ہٹ کر سیاسی رنگ دیا گیا، نگراں حکومت کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں، یہ بات خوش آئند ہے کہ نواز شریف سیاست میں واپس آنا چاہتے ہیں، عوام کا بڑا حصہ خوش آمدید کرنے کی تیاریوں میں مشغول ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف سے قانون کے مطابق سلوک کیا جائے گا، معاملات کو حقیقت کے آئینہ سے دیکھنا ہوگا، نگراں حکومت اپنے مینڈیٹ کے مطابق کام کرے گی۔

واضح رہے کہ نگراں وفاقی وزیرداخلہ سرفرازبگٹی کا نواز شریف کے لیے کہنا تھا کہ ایک ملزم کو جہاز سے گرفتار کرنے کیلئے کوئی بڑی فورس نہیں چاہیے ہوتی، ماضی میں ریاست نے ہمیشہ ماں کا کردارادا کیا پہلی مرتبہ باپ کا کردار ادا کررہی ہے، ریاست کو ہمیشہ باپ کا کردار ادا کرنا چاہیے،سافٹ رویہ نہیں رکھنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: سرفراز بگٹی بیان دینے سے قبل سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا انجام دیکھ لیں: رانا ثنا اللہ

نجی ٹی وی کو انٹرویو میں سرفرازبگٹی کا کہنا تھا کہ ائرپورٹ حساس جگہ ہے وہاں ویسے بھی مجمع کو اجازت نہیں دیں گے،نوازشریف کو عدالت سے ضمانت نہ ملی تو گرفتارکریں گے،میرے خیال میں نواز شریف خود بھی گرفتار ہونا ہی چاہیں گے۔

 

install suchtv android app on google app store