سرفراز بگٹی بلا مقابلہ وزیراعلیٰ بلوچستان منتخب

 میر سرفراز بگٹی فائل فوٹو میر سرفراز بگٹی

پاکستان پیپلز پارٹی کے میر سرفراز بگٹی بلوچستان کے وزیر اعلیٰ ہو گئے۔ اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے پولنگ کے بعد نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ میر سرفراز بگٹی 41 ووٹ لیکر وزیراعلیٰ منتخب ہو گئے ہیں۔

اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں نئے وزیراعلیٰ کے چناؤ کے لیے پولنگ ہوئی۔ اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے پولنگ کے بعد نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ میر سرفراز بگٹی 41 ووٹ لیکر وزیراعلیٰ منتخب ہو گئے ہیں۔

خیال رہے کہ بلوچستان کی وزارت اعلیٰ کیلئے صرف سرفراز بگٹی کے کاغذات جمع کرائے تھے، سرفراز بگٹی کو مسلم لیگ ن اور بلوچستان عوامی پارٹی کی حمایت بھی حاصل تھی۔

بلوچستان اسمبلی کے 51 رکنی ایوان میں پیپلز پارٹی کے اراکین کی تعداد 11 ہے جبکہ مسلم لیگ ن 10 سیٹوں کے ساتھ دوسرے اور بلوچستان عوامی پارٹی 5 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، 6 آزاد امیدوار بھی 8 فروری کو ہونے والے الیکشن میں کامیاب قرار پائے۔

install suchtv android app on google app store