دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جامع حکمت عملی ترتیب دی جائے: وفاقی وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی فائل فوٹو وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا خاتمہ کر کے سہولت کاروں کا مستقل بنیادوں پر قلع قمع کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں نیکٹا ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جہاں سربراہ نیکٹا طاہر رائے نے وفاقی وزیر داخلہ کو تفصیلی بریفنگ دی۔

اپنی گفتگو میں محسن نقوی نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے قومی سی ٹی ڈی کا قیام ضروری ہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جامع حکمت عملی ترتیب دی جائے جبکہ نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کیا جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف بڑا آپریشن شروع کیا جائے گا۔

وزیر داخلہ نے دہشت گرد اور انتہا پسند جماعتوں کے خلاف نیکٹا کی پالیسیوں کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ نیکٹا کی انسداد دہشت گردی حوالے سے دیگر انٹیلی جنس اداروں کے ساتھ معلومات کے تبادلے پر رابطہ کاری مؤثر ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اس دفعہ عملی اقدامات کرنے ہوں گے، کسی دہشت گرد تنظیم کو معافی نہیں ملے گی۔

 

install suchtv android app on google app store